خانہ کعبہ میں ولادت مسجدمیں شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،ملک کرامت کھوکھر

0

لاہو: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ میں ولادت مسجدمیں شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،ناجائزمنافع خوری اورحرام مال ودولت بھی بتوں کی مانند ہیں،قوم کے تمام دشمن سن لیں حکومت ہرقیمت پرعوامی حقوق کاتحفظ کرے گی ،گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائیاںجاری ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کائنات کے پاک اورمقدس ترین مقام خانہ کعبہ میں ولادت اوراللہ تعالیٰ کی عبادت کی جگہ مسجدمیں شہادت پانے والے حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں آپ کرم اللہ وجہہ نے دس سال کی عمر میں اسلام قبول کیااور فرمایا کرتے کہ میں نے بتوں کی پوجا کبھی نہیں کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مجھ سے پہلے کسی نے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کی۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات مبارکہ سے ہمیں یہ عملی درس ملتاہے کہ بتوں یعنی مخلوق کی عبادت یامحبت بے معنی اورگناہ ہے۔حرام مال ودولت بھی بتوں کی مانند ہیں۔آج لوگ قوم کی دولت لوٹ کرفخرکررہے ہیںکھانے پینے کی اشیاء کاذخیرکرکے ناجائزمنافع خوری کرکے اللہ کی مخلوق پرظلم کرتے ہیں،صوبہ پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ترین کاروائیاں کی جاری ہیں اور اس گھناونے اورشرم ناک جرم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون میں مزیدسخی لائی جائے گی۔ابھی تک محکمہ خوراک پنجاب نے مختلف اضلاع میں 436مقامات پر چھاپے مارکر33ہزار ایک سو تیس ٹن ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کر کے قبضے میں لے لی ہے۔جولوگ کورونا جیسی مہلت وباء کے دورمیں بھی گندم کی ذخیرہ اندوزی کرکے ناجائزمنافع حاصل کرنا اورنازک صورت حال میں بھی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کے سوا کچھ نہیں کررہے ہیں اُن کے اعمال بھی بت پرستوں جیسے تصورہوں گے۔ ملک وقوم کو اس وقت حقیقی طور پر مشکل ترین صورتحال کا سامنا ہے اور ایسے چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنے کے لئے انفرادی و اجتماعی طور پر سخت فیصلے کرناناگزیرہیں ملک قوم کے تمام دشمن کان کھول کرسن لیں حکومت ہرقیمت پرعوامی حقوق کاتحفظ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اصل فوکس نچلے طبقے کی بقا ء کے لئے اقدامات کرنا ہیں اسی لیے ان کا موقف شروع دن سے یہی تھا کہ عام آدمی کی مشکلات کم سے کم کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.