شہباز شریف کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے,ملک اسد کھوکھر

0

لاہور: صوبائی وزیر والڈ لائف اینڈ فیششز (پنجاب)ملک اسد علی کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے، شوباز شریف کو اپنی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینے پڑے گا، شہبازشریف کے حیلے بہانے مزید نہیں چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے دعوے کرنے والے شہبازشریف اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، شہبازشریف کی سیاہ کاریوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے، شریف خاندان ملک کی تباہی اور بربادی کرنے کے ساتھ ساتھ لوٹ مارکے سواکوئی کام نہیں کیا، شہبازشریف غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک لوٹ کرلے گئے، پوری شریف فیملی کی پرورش قوم کے لوٹے ہوئے پیسوں سے ہوئی، اب شہبازشریف کا ٹھکانہ جیل ہے، شریف برادران ملک وقوم کیلئے معاشی دہشتگرد ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن، لوٹ مار، ٹی ٹی، ہنڈی، کک بیکس کے بانی شریف برادران ہیں، لیپ ٹاپ کے سامنے ڈرامے کرنے والے شہبازشریف اب قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔گزشتہ حکومت میں شہباز شریف نے پنجاب میں ہر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی ہے۔جسکا انہیں ہر حال میں قوم کو حساب دینا ہوگا۔عوام کی ایک ایک پائی کا حساب کتاب لئے بغیر وزیراعظم عمران خان چین سے نہیں بیٹھے گے۔قوم چوروں کے اصلی کارناموں سے باخوب واقف ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.