وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے

0

کوئٹہ :۔  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے معاشی اثرات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے اثاثہ جات اور وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ترقی بھی دینا ہوگی تاکہ صوبے کی اپنی آمدنی میں اضافہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے مالیاتی اور ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ آئیندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور سیکریٹری خزانہ نے وزیراعلیٰ کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی اور رواں مالی سال کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ کے اعداد و شمار کا گزشتہ مالی سالوں کے اخراجات سے موزانہ پیش کیا اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اس مالی سال کے آغاز یعنی جولائی ہی سے ترقیاتی فنڈز کے اجراءسے مالی سال کے آخری مہینوں میں فنڈز کے اجراءکا بوجھ کم ہوا ہے جس سے مئی اور جون میں خطیر فنڈز کے اجراءکے رجحان کا تدارک ہو گا وزیراعلیٰ نے آئیندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے گا ئیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آمدنی کے حصول کے حامل محکموں کی استعداد کار میں اضافے اور قدرتی وسائل کی ترقی کے خصوصی منصوبے آئیندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے جائیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مالی نظم و نسق کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے رواں مالی سال کے آخری دو ماہ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی مد میں فنڈز کا اجراءصرف حقیقی ضروریات کے مطابق کیا جائے اور آئیندہ مالی کے بجٹ کی تیاری بھی ترجیحات کے مطابق کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.