ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ تاجر برادری حکومت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومتی اقدامات کا ساتھ دے

0

کوئٹہ  : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ تاجر برادری حکومت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومتی اقدامات کا ساتھ دے تا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کو روکا جا سکے،جب تک کوئی موثر علاج یا ویکسین ایجاد نہیں ہوتی ہمیں بے پناہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی ہماری بھلائی ہے لیکن کچھ دکاندار اور خریدار غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے دیکھے گئے ہیں،اگر سمارٹ لاک ڈان پر پوری طرح عمل نا کیا گیا تو مکمل لاک ڈان کا آپشن موجود ہے، اس وقت حکومت کےلئے عوام کی صحت کا تحفظ انتہائی اہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ترجمان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے احساس پروگرام پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے، مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے،حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے اس لیے مختلف اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو رلیف مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.