چمن : اسسٹنٹ کمشنر چمن ذکاءاللہ درانی لیویزفورس کے ہمراہ گزشتہ روز شہرکے مختلف علاقوں میں تندوروں کا معائنہ کیا

0

چمن  :۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن ذکاءاللہ درانی لیویزفورس کے ہمراہ گزشتہ روز شہرکے مختلف علاقوں میں تندوروں کا معائنہ کیا اور اس دوران نانبائیوں کے نرخ نامے،ترازو کے بیلنس، پیڑوں کاوزن اور صفائی ستھرائی چیک کی گئی واضح رہے چمن میں 20 روپے کے پیڑے کا وزن 290 گرام مقرر ہے خلاف ورزی کرنے پرکءتندورسیل کر دیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نانبائیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ اگرکسی بھی تندورسے کم وزن روٹی برآمد ہوئی تو اس تندور کو سیل اور مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم وزن روٹی اور صفائی نہ کرنے والے نانبائیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے اور جو بھی تندور والاملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس ضمن میں کسی کے ساتھ بھی نرمی نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخ نامہ کوئی تجاوز نہیں کرے گا۔اور شہریوں کواشیاءخوردونوش سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوام کو زندگی کی بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.