جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے جنوری کے آخر میں نیوزی لینڈ کے دورے کی تصدیق کر دی

0

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے جنوری کے آخر میں نیوزی لینڈ کے دورے کی تصدیق کر دی ۔ شیڈول کے مطابق دورے کے دوران جنوبی افریقن خواتین ٹیم نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقن خواتین ٹیم 25 جنوری کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی جو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 27 جنوری کو آکلینڈ میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 جنوری کو ہملٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 6 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 9 فروری کو ویلنگٹن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 10 فروری کو ویلنگٹن جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 13 فروری کو ڈبلن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.