سعودی عرب میں کروناوائرس کا شکار تین افرادصحتیاب ہوگئے

0

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے تین افراد رو بہ صحت ہوگئے ہیں اور ایک سو متاثرہ افراد کا ابھی علاج جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت صحت نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 17 نئے کیسوں کی تصدیق کی تھی۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی تھی۔سعودی عرب نے مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کے ضمن میں تمام بین الاقوامی پروازیں دو ہفتے کے لیے معطل کردیں،وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق مملکت نے مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،البتہ غیر معمولی کیس اس فیصلے سے مستثنا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.