جنوبی افریقہ میں 100 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

0

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ کے صدر نے کورونا وائرس کو قومی آفت قرار دے کر ملک میں 100 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ اور کینیا سمیت بیشتر افریقی ملکوں نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنی سرحدیں ،تعلیمی ادارے بند کردیئے اور متاثرہ ملکوں کیلئے اپنی پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں ۔جنوبی افریقہ نیاٹلی ،جرمنی ،چین اور امریکا آنے جانے والی پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں جبکہ کینیا اور گھانا نیمتاثرہ ملکوں سے سفری رابطہ منقطع کردیا ہے ۔نمیبیا نے ایک ماہ کیلئے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ تنزانیہ نے بھارت کیلئے پروازیں روک دی ہیں ۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں اب تک 61 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.