امریکی ماہرین، نیو یارک کے میئر کی لاک ڈائون کی حمایت

0

واشنگٹن(این این آئی)اعلی امریکی ماہرین برائے انفیکشن پھیلانے والے جراثیم نے کہاہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قومی سطح پر عارضی لاک ڈاون کی حمایت کریں گے۔دوسری جانب نیو یارک کے میئر نے کہاہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر شہر کو لاک ڈان کرنے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میئر بل ڈی بلاسیو نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں دیکھا، ہر آپشن میز پر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہر گھنٹے بدلتا ہے اور ہمیں مسلسل نئے فیصلے کرنے ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.