سعودی عرب میں بڑے مال بند ،کیفے اورریستورانوں میں کھانوں پر پابندی

0

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اتوار کو بڑے شاپنگ مالز کو بند کردیا ہے،البتہ کھانے کی اشیاء کے اسٹور اور دواخانے کھلے رہیں گے۔سعودی حکام نے کیفے اور ریستورانوں میں کھانا دینے پر پابندی عاید کردی ہے لیکن کھانوں کی ڈلیوری خدمات جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی دارالحکومت الریاض ، ساحلی شہر جدہ اور مشرقی صوبہ کی میونسپلٹیوں نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے تمام تجارتی کمپلیکس اور شاپنگ مالوں کے اندر ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عاید کردی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس نئے حکم کے تحت ریستورانوں اور بچّوں کے کھیل کی جگہوں کو بھی بند کردیا گیا ہے مگرسپر مارکیٹیں اور دواخانے اس حکم سے مستثنا ہوں گے۔ان شہروں کی میونسپلٹیوں نے ریستورانوں اور کیفے خانوں کے اندر اور باہر کھانے اور پینے پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔ان بلدیاتی اداروں کی انتظامیہ نے کھلی اور بند عوامی جگہوں بہ شمول پارکوں ، بیچز اور دوسرے تفریحی مقامات پر لوگوں کے اجتماعات اور اکٹھا ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.