کوروناوائرس کے پھیلائو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا نا گزیر ہے‘ فضیلہ قاضی

0

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلائو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا نا گزیر ہے ،ہم نے کوروناوائرس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر اپنا کر نہ صرف اپنی حفاظت کرنی ہے بلکہ اپنے اردگرد موجود لوگوں کو بھی آگاہی دینی ہے ۔ ایک انٹرویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر کو ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ نہ صرف کسی ایک شخص کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لا حق ہو جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ کڑ اوقت ہے اور ہم سب کو اپنے رب کے حضور معافی مانگنی چاہیے اور انشااللہ یہ مشکل وقت بھی ٹل جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.