سکھر ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، ڈرائیور معمولی زخمی

0

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد سے کراچی آنے والے سکھر ایکسپریس سگنل کی خرابی کے باعث مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد ٹرین کا انجن ٹرین سے اتر گیا۔حادثے کے نتیجے میں سکھرایکسپریس کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سکھرایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، جیکب آباد سے کراچی آنے والے سکھر ایکسپریس مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکراکر بڑے حادثے بچ گئی۔مسافر بردار ٹرین جیکب آباد سے کراچی آرہی کہ اللہ ڈنو ساند اسٹیشن پر سگنل کی خرابی کے باعث مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے بعد سکھر ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اتر گیا، انجن اترنے سے ٹریک مکمل طور پر بلاک ہوگیا تاہم امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق خوفناک حادثے کے نتیجے میں مسافر بردار ٹرین کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیاہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.