سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو کوروناسے بچاوکیلئے سہولیات میسرنہیں ہیں ،ڈاکٹر یاسر اچکزئی

0

کوئٹہ( این این آئی)ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو کوروناسے بچاوکیلئے سہولیات میسرنہیں ہیں ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، یہ بات انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں نیوز کانفرنس میں کہی ،صدرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا کہ ہم رضاکارانہ طورپرکوروناکی وباء کیخلاف فرائض سرانجام دینے کیلئے تیارہیں،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹرز اپنے فرائض بہتر طور پر انجام دے رہے ہیں،مگر حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کیلئے موثر حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ،بہت تھوڑے سے ماسک دئیے گئے ہیں جو ڈاکٹروں کیلئے ناکافی ہیں ،ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے تعاون کے باوجود حکومت اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے ڈاکٹروں کو معطل کررہی ہے،اس برداشت نہیں کیا جائے گا ،صدرینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاوہ غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جائے،ہسپتالوں میں کررونا وائرس کے علاوہ دیگر مریضوں کے لئے طبی سہولیات ناکافی ہیں، ان مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.