کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ پیش نظر متحدہ عرب امارات نے 17مارچ سے داخلے کے لیے ویزوں پر پابندی لگا دی

0

 اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ پیش نظر متحدہ عرب امارات نے 17مارچ سے داخلے کے لیے ویزوں پر پابندی لگا دی،جن مسافروں کو 17 مارچ سے پہلے متحدہ عرب امارات کے ویزے جاری ہوے وہ متحدہ عرب امارات کا سفر کرسکتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نے امریکہ، آسڑیلیا، آسٹریا،بیلجئیم، برونائی, بلگاریہ،  کینیڈا،چین ،جرمنی, ہانگ کانگ سمیت دیگر ممالک کی فہرست جاری کر دی جن کے شہری ابھی بھی متحدہ عرب امارات داخل اور وہاں سے واپس آ سکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کو امارات میں داخل ہونے یا وہاں سے واپسی کے لئے خصوصی سکرینگ انتظامات سے گزرنا ہو گا۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکینگ بھی کی جائیگی،دبئی پہنچنے کی صورت میں طبی عملہ مسافرں کا نیزل سوایب ٹسٹ بھی کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.