مظفرآباد ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم بند ہوگئی

0

مظفرآباد:  مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم بند ہوگئی ،سڑک بند ہونے کے بعد دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ نوسیری کے مقام پر 300 فٹ سڑک بھاری پتھر گرنے سے تباہ ہوچکی ہے۔ سڑک بند ہونے کے بعد دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔یہ شاہراہ مظفر آباد میں وادی نیلم جانے والی واحد سڑک ہے۔ یہ سڑک نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے ساتھ موجود ہے۔ سڑک کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے لیکن ابھی کوئی بھی ادارہ یہ بتانے سے قاصر ہے کہ جب تک سڑک کھولے گی۔ بھاری پتھروں اور مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.