پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کرایوں میں کمی پر ڈیڈلاک

0

لاہور :  پنجاب میں ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں کمی سے انکار کردیا جس پر حکومت اور ٹرانسپورٹرز مالکان کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا۔پبلک ٹرانسپورٹ اونر زایسوسی ایشن کے صدر ندیم ملک کے مطابق دو سال سے کرائے نہیں بڑھے ، لاک ڈان کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہو چکا، ٹرانسپورٹرز 10فیصد کرائے کم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت کا اصرار ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں 40فیصد کمی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز ہنگامی اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.