پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا پر مثر منصوبہ بندی نہ ہونے پر سینئر ڈاکٹر مستعفی

0

پشاور:  لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے پر سینئر خاتون ڈاکٹر نے استعفی دے دیا۔سینئرخاتون ڈاکٹر نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں اور انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں بھی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں۔استعفے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں کورونا وائرس کی بیخ کنی کے لیے موثر منصوبہ بندی کا فقدان ہے، آئی سی یو میں نرسنگ اسٹاف کی کمی ہے مگر کم اسٹاف کے ساتھ آئی سی یو چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ تنقید کررہی ہے۔دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے کہا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کے ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انتظامیہ نے ڈاکٹر عائشہ کا استعفی قبول نہیں کیا ، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں قائم کیا گیا کورونا کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہے، 200 بیڈزپر مشتمل کورونا کمپلیکس میں وینٹی لیٹر اور دیگر تمام سہولیات موجود ہیں جب کہ اسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.