اسلام آباد ،ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد میں ملوث ملزم گرفتار

0

اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی ہاسنگ اسکیم میں گاڑی کا چالان کرنے پرٹریفک پولیس کے اہلکار پر تشدد میں ملوث ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔اسلام آباد میں گاڑی کا چالان کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کا معاملہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اسلام آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے چالان کرنے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار پر تشدد کرکے وردی پھاڑ دی تھی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا پولیس جوان محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.