آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخرجات ختم کرنے ہدایت

0

اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے ہدایت کردی، سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہے، بجٹ آٹ لک سے متعلق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کیبجٹ امور اور کورونا وبا کے اثرات پرغورکیا گیا اور آئی ایم ایف کیجائزیکیتناظرمیں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔مشیرخزانہ نے کہا کہ معیشت پراثرات کودیکھتے ہوئیمالیاتی ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، تمام وزارتیں اورمحکمے معیشت پراثرات کو مدنظررکھتے ہوئے نئے بجٹ ، دستیاب وسائل کے استعمال اوراخراجات میں کمی کی تجاویز دیں۔حفیظ شیخ کاکہناتھاکہ شریعہ بانڈز کے اجراکے پہلو پر بھی غور کرناچاہیے، پالیسی ریٹ میں کمی سیقرض ادائیگی کی مدمیں پچاس ارب کی بچت ہوگی، اجلاس میں بتایا گیاکہ کہ جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کاحجم معیشت کیسکڑ سے متاثرہوا۔مشیرخزانہ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے ہدایت کرتے ہوئے کہا سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.