اپوزیشن نے صوبائی حکومت کے خاتمے کیلے صدرمملکت کو جو خط لکھا وہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے :صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی

0

کوئٹہ : صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے صوبائی حکومت کے خاتمے کیلے صدرمملکت کو جو خط لکھا وہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے اپوزیشن کو حکومت کے حوالے سے تحفظات ہے تو آئین میں تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد کاآپشن موجود ہے صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم‘صحت زراعت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ایک سال کے دوران جو ترقیاتی کام ہوئے وہ ماضی کے حکومتوں کے پانچ سال میں بھی نہیں ہوئے‘یہ بات انہوں نے صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے شروع دن سے لیکر آج تک تحفظات ہیں دوسری جانب ہر جگہ پر تختیاں لگا کر اسکیمات کا افتتاح کررہی ہے اگر حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو فنڈز نہیں ملا تو پھر اپوزیشن اسکیمات کی افتتاح کیوں اور کس فنڈز سے کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر آئینی غیر.جمہوری اور غیر سیاسی اقدامات کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے خاتمے کیلے صدرمملکت کو خط لکھا اپوزیشن کو حکومت کے حوالے سے تحفظات ہے اور حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہے تو صدرمملکت کو خط لکھنے کی بجائے تحریک عدم اعتماد لائے جو جمہوری اور سیاسی راستہ یے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں نہ صرف مضبوط ہے بلکہ تعلیم صحت زراعت لائیو سٹاک قومی شاہرایون اور جہالت کی خاتمے کیلئے کوشاں ہے موجودہ دور حکومت کے ایک سال میں جو ترقیاتی کام ہوئے اور اس وقت 80فیصد فنڈز خرچ بھی ہوچکی ہے ماضی کے حکومتوں کے پانچ سالوں میں بھی نہیں ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت وفاق سے آئینی اور قومی حقوق لانے کیلئے تمام تر کوششوں میں مصروف ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان اس سلسلے میں سنجیدہ ہے بلوچستان کو کسی بھی حوالے نظر انداز ہونے دینگے اور نہ ہی حکومت خاموش بیٹھیں گی انہوں نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے حکومت نے شروع دن سے لیکر آج تک جو پالیسی اپنائی ہے وہ کامیابی کی طرف جارہی ہے اپوزیشن کرونا پر سیاست تو کرتے لیکن جب حکومت نے ان کو دعوت اور کیمٹی بنایئ تو اپوزیشن نے کرونا پر حکومت کے ساتھ چلنے سے مکمل انکار کیا اور بعد میں کرپشن کے الزامات لگائے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ حکومت کرپشن کرنے دینگے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت عوام کے تعاون سے کرونا پر قابو اور خطے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.