ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل زرغون روڈ بلمقابل اکرم ہسپتال سڑک کی خستہ حالی و دیگر علاقوں کا دورہ

0

کوئٹہ : ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے جمعہ کے روز چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انھیں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقین نے سڑک کی خستہ حالی و دیگر سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے مشن روڈ، ڈبل روڈ، سپینی روڈ کے دورے کے موقع پر وہاں کے تاجروں سے بھی ملاقات کی جہاں انھوں نے اپنے مسائل سے دورہ کے شرکاء کو آگاہ کیا، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کا کہنا تھا کہ وسائل میں رہتے ہوئے تمام ضروریات کو جلد پورا کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر سڑکوں کے ساتھ ساتھ خاص طور پر زرغون روڈ بلمقابل اکرم ہسپتال والی سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ زرغون روڈ اور ڈبل روڈ سیوریج کے حوالے سے مین جنکشن کا کردار ادا کرتا ہے جس پر روزمرہ اور براستی پانی کا دباؤ کافی زیادہ ہوتا ہے کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف سینیٹیشن آفیسر اور متعلقہ انجینیئر سے مشاورت کے بعد یہاں کے مختلف پوائینٹس پر پانی کے بہاو کو بہتر کرنے کے لئے فلو کو ڈائیورٹ کرنے اور فرش تک صفائی کا کام جاری ہیں جس کے پورا ہونے کے بعد آوور فلو کا مسلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا اور عوامی مشکلات میں کمی لائی جا سکے گی، انھوں نے کہا کہ جب تک کچرہ، ڈیری فارم اور قصائی گوشت کے فضلاء و گند نالوں میں پھینکنے کا رواج ختم نہیں ہوتا ہماری انتک محنت کے بعد بھی ہم سب اس مسلے سے دو چار رہینگے۔ انھوں نے لیاقت پارک میں جاری ترقیاتی منصوبے کا بھی دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کی، انکا مزید کہنا تھا کہ عوامی مشکلات سے باخبر ہوں اور میٹروپولیٹن کا تمام عملہ وسائل میں رہتے ہوئے دن رات مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں اور اس ضمن عوامی تعاون درکار ہے، اُنکا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے تدارک کے کئے حفاظتی سپرے بھی روزانہ دو شفٹ کے تحت کی جا رہی ہیں اور دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ میٹروپولیٹن شعبہ بجلی بھی سٹریٹ لائٹس کی فعالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.