ویژن 2030ء کے مطابق جنادریہ ثقافتی میلے کے انعقاد کی تیاری شروع،نومبر 2020میں منعقد ہو گا

0

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ثقافت کے اظہار اور اس کی نمائندگی کرنے والے سب سے بڑے قومی ثقافتی میلے الجنادریہ کو ایک سال کے تعطل کے بعد وزارت ثقافت کے زیراہتمام معقد کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق الجنادریہ میلہ نومبر 2020ء میں منعقد کیا جائے گا۔ 1985ء سے ہرسال ہونے والے الجنادریہ میلے کے انتظامات وزارت برائے نیشنل گارڈز کی ذمہ داری رہی ہے مگر گذشتہ برس سعودی کابینہ نے الجنادریہ میلے کو مملکت کی وزارت ثقافت کے زیرانتظام کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔سعودی عرب کے نوجوان وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان آل سعود کی زیرقیادت وزارت ثقافت اس بار الجنادریہ میلے کوویڑن 2030ء￿ کے اہداف کی روشنی میں منعقد کررہی ہے۔ اس بار ماضی کی نسبت اس میلے کو زیادہ منفرد، متنوع اور زیادہ پرکشش بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی زائرین اس میں شرکت کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.