50 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ارشد لنگڑا کو گرفتار کرلیا گیا

0

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے 50 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ارشد لنگڑا کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ارشد لنگڑا کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ارشد لنگڑا کے خلاف تھانہ ریس کورس میں رابری کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، دھوکہ دہی،منشیات، ڈکیتی، راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں جیل جا چکا ہے ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ایس پی پوٹھوہار کی نگرانی میں کی گئی ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہاکہ قانون سے طاقتور کوئی نہیں، جرائم پیشہ افراد کو قانون کی طاقت سے روکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.