چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں پر ڈیڈلاک برقرار، اجلاس بے نتیجہ ختم

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں پر ڈیڈلاک برقرار، اجلاس بے نتیجہ ختم

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔جمعہ کو پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی رکن اعظم سواتی نے بتایاہے کہ بلوچستان اور سندھ سے ایک نام حکومت اور ایک اپوزیشن سے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا، اب اتفاق رائے پیدا ہوجانا چاہیے، چاہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق رائے ہو، چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام بند لفافہ میں ہیں لیکن ہم نے اپنے نام کمیٹی میں تاحال شیئر نہیں کیے۔اعظم سواتی نے کہا کہ پیر کو اتفاق رائے نہ ہوا تو منگل کو دوسرے فارمولے پر جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس پیر کو ہوگا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام پیش کیے جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت ہمیں نام دے دے، اس کے بعد پھر ہم چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے نام دیں گے، پیر کو ہونے والے اجلاس میں کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے،پوری امید ہے کہ ہم اتفاق رائے کے قریب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں