وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا

0

اسلام آباد (این این آئی)رہنما تحریک انصاف اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شو میں لایا گیا بوٹ معاملہ سینیٹ میں بھی موضوع بحث بن گیا، سینیٹر کلثوم پروین نے سیاسی رہنمائوں کی تذلیل اور وفاقی وزیر پر 2 ہفتوں کی پابندی سے متعلق سوالات اٹھا دیئے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا، سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ ٹاک شو میں ایک بوٹ لا کر رکھا گیا، جاوید عباسی اور قمر زمان کائرہ کی تذلیل کی گئی، کیا ہم تمام لوگ ٹاک شو میں جانا چھوڑ دیں۔ کیا دو ہفتے کی پابندی بہت ہے، یہ بوٹ میرے بچوں اور بھائیوں کا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ادارے کو ووٹ دیا تھا، بوٹ کو نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.