ہم ایکسپورٹ پر سبسڈی دے رہے ہیں ،ایکسپورٹ پر ٹیکسز نہیں ، ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی گیس سستی فراہم کی جارہی ہے،مشیر خزانہ

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ امور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہم ایکسپورٹ پر سبسڈی دے رہے ہیں ،ایکسپورٹ پر ٹیکسز نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی گیس سستی فراہم کی جارہی ہے،سی پیک پر بزنس سکولز کا قیام عمل میں لایا جائیگا،بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے ،ملک کا مستقبل بزنس سے سکولز سے ہی بہتر ہوگا،ہمیں ڈیجیٹل دور میں مواقع مس نہیں کر نے چاہئیں ،حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے ،کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کو سکالر شپ دی جائیگی ۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایکسپورٹ پر سبسڈی دے رہے ہیں ،ایکسپورٹ پر ٹیکسز نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی گیس سستی فراہم کی جارہی ہے،سی پیک پر بزنس سکولز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بزنس یونیورسٹیوں سے تعلقات بہتر بنائیں جس سے پاکستان میں بزنس پرموٹ ہوگا اور ہماری اپنی گریجویٹ یوتھ بزنس کلاس پیدا ہوگی۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ ہم مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ ملک میں اشیاء کو سستا کیا جائے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈینز اینڈ ڈائریکٹرز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ معیشت بحران سے نکل رہی ہے سیمینار کا یہ مناسب وقت ہے ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان شروع سے اپنی ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام رہا ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کو یہ موقع مس نہیں کرنا چاہیے ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ہمیں دیکھنا ہوگا اس تبدیلی سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین جاب کیطرف کیوں نہیں آتی ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ہمیں بزنس سکولز کو بڑھانا ہو گا کیونکہ ملک کا مستقبل بزنس سے سکولز سے ہی بہتر ہوگا ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے ،کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کو سکالر شپ دی جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ دیکھنا ہوگا کہ کیسے بزنس گریجویٹ تیار کیے جائیں جو حکومت کی استعداد کار میں اضافے کا سبب بنیں ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ایکسپورٹ بڑھانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے ،اسوقت ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہا ہے،لیکن ہمیں اسکے لیے تیار ہونا ہوگا ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ بزنس سکولز کو اس تبدیلی سے مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا ،یہ دیکھنا ہوگا کہ بزنس سکول ایکسپورٹ کے اضافے کیلئے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ہمیں معیار اور قومی مفاد پر فوکس کر کے کام کرنا ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.