اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو مئیر اسلام آباد کی معطلی کی سفارش پر عملدرآمد سے روک دیا

0

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو مئیر اسلام آباد کی معطلی کی سفارش پر عملدرآمد سے روکتے ہوئے کہاہے کہ 21 فروری تک وفاقی حکومت مئیر اسلام آباد کے خلاف کارروائی نہ کرے۔پیر کو جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت نے سیکرٹری داخلہ، علی نواز اعوان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ وکیل میئر اسلام آباد نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی جانب سے معطلی کی سفارش خلاف قانون ہے۔ وکیل نے کہاکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز کو بطور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کام سے روکا جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ حکومت کو مئیر اسلام آباد کی معطلی کی سفارشات پر عملدرآمد سے روکا جائے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن غیرجانبدار ہوناچاہیے، علی نواز جانبدار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.