امید ہے امریکا افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا، وزیر خارجہ

0

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امید ہے امریکا افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا،پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے، ہمیں پائیدار امن کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہو گا، افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں اور سیاسی حل کیلئے لچک کی ضرورت ہے،ہمیں امن دشمنوں کے ناپاک عزائم مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہوں گے۔پیر کوافغانستان میں امن و استحکام اور افغان مہاجرین پر مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کا فریق ہے اور اس نے افغان جنگ کی بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے، ہمیں پائیدار امن کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہو گا، افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں اور سیاسی حل کیلئے لچک کی ضرورت ہے، پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت مرحلہ وار وطن واپسی چاہتا ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری کی امداد بہت کم رہی، زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا امریکا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا، ہمیں امن دشمنوں کے ناپاک عزائم مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہوں گے، افغان امن کیلئے مثبت کردار، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.