کوروناوائرس ، برطانیہ میں نسل پرستی کے واقعات میں اضافہ

0

بیجنگ (این این آئی )چین سے پھیلنے والے کورونا وبا کے پھیلاوکے پیش نظر برطانیہ میں نسل پرستی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کی ریاست ہرٹفورڈشائرمیں ایک چینی ریستوران کے مالک کی بیٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک نسل پرست نوجوان نے والد کے منہ پرتھوک دیا، والد نے نوجوانوں کے گروپ کو کھانے پینے کی اشیا دی تھیں۔چینی ریستوران کے مالک کی بیٹی کے بیان کے مطابق ایک نوجوان ریستوران میں گھسا اور والد سے پوچھا کہ کیا انہیں کورونا ہے، والد کچن میں گئے تونسل پرست نے چیخنا شروع کر دیا، والد واپس آئے تو نسل پرست والد کے منہ پر تھوک کر بھاگ گیا۔ریستوران کے مالک کی بیٹی کا کہنا تھا کہ خوفزدہ ہوں کہ اگر نوجوان کورونا کا شکار تھا تو والد کو کچھ ہو نہ جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.