خواجہ برادران ضمانت کیس ،سیکورٹی اہلکاروں نے خواجہ آصف کو موبائل استعمال کرنے سے روک دیا

0

 اسلام آباد (این این آئی)خواجہ برادران ضمانت کیس کے دوران سماعت کمرہ عدالت میں خواجہ آصف کا مسلسل فون کا استعمال،سیکورٹی اہلکاروں نے خواجہ آصف کو موبائل استعمال کرنے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمرہ عدالت میں موبائل فون کے استعمال اور لے جانے پر پابندی ہے تاہم پابندی کے باوجود خواجہ آصف موبائل لے بھی گئے اور استعمال بھی کرتے رہے،مسلسل فون استعمال کرنے پر سیکورٹی اہلکاروں نے خواجہ آصف کو روک دیا ۔دوران سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان سمیت احسن اقبال،رانا ثناء اللہ اور دیگر مرکزی قیادت بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.