شہباز شریف کا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک قید ناحق گزارنے والے بیگناہوں کو آج انصاف ملا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بے گناہ آخر کار انصاف سے ہمکنار ہو رہے ہیں،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایک عظیم والد کے عظیم فرزند ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معزز عدلیہ نے آج نیب کی نیت اور صلاحیت کے بارے میں جو کچھ فرمایا ہے، اس کے بعد مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو خود سوچنا ہو گا کہ اس کے پلے کیا رہ گیا، ایک قومی ادارے کو کیا بنادیا۔ انہوںنے کہاکہ دونوں بھائی ایمانداری، محنت، نظریاتی وابستگی اور جرات و بہادری کی زندہ مثال ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے سیاسی قائدین کسی بھی جماعت، معاشرے اور ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان عظیم ساتھیوں نے نہایت درد مندی، دن رات کی محنت اور ایمانداری سے ملک و قوم کی مثالی خدمت کی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ناحق قید ہر بے گناہ کو رہائی ملے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.