کوئٹہ، قرنطینہ میں زائرین سمیت 548 افراد موجود ہیں، ڈی جی صحت بلوچستان

0

 کوئٹہ (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں قائم قرنطینہ میں زائرین سمیت 548 افراد موجود ہیں۔ڈی جی صحت بلوچستان کے مطابق قرنطینہ پی سی ایس آئی آر کی لیبارٹری میں قائم کیا گیا ہے۔میاں غنڈی کے قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے جن میں 35 مشتبہ افراد کو آئسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔ڈی جی صحت کے مطابق مشتبہ افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.