تفتان زائرین اسلامیہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز اور سول اسپتال میں شفٹ

0

بہاول پور : لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے وکلاء نے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا۔وکلاء نے ہڑتال کا اعلان تفتان زائرین کیس کو اسلامیہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں اور سول اسپتال میں شفٹ کیے جانے پر کیا۔

ارجنٹ کیسز کی سماعت میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔حکومت کے غیر مناسب فیصلہ پر بطور احتجاج وکلاء اگلے 3 روز تک عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔وکلاء برادری نے ہڑتال کا فیصلہ جنرل باڈی کے اجلاس میں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.