چین،اپریل میں بڑی ایئرلائن کی ٹریفک بحال

0

بیجنگ: چین کی سب سے بڑی فضائی کمپنی چائنہ سدرن ایئرلائن کی مسافروں اور سامان کی ترسیل کی سرگرمیاں ماہ اپریل میں بحال ہوگئی ہیں۔شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کمپنی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق چائنہ سدرن ایئر لائن نے اپریل میں 38لاکھ40ہزار مقامی مسافروں کو منتقل کیا،یہ تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت 6.13 فیصد زیادہ ہے۔ ایئرلائن میں 55ہزار 220 ٹن سامان بھی ترسیل کیا گیا جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 5.04 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کی بیجنگ میں شاخ کا کہنا ہے کہ ایئرلائن اپنا بیجنگ میں قائم سرگرمیوں کا مرکز نئے اڈے بیجنگ ڈا شنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کررہی ہے جس کی کل تعمیراتی جگہ 3لاکھ60ہزار مربع میٹر ہے۔شاخ کے ذرائع کے مطابق چائنہ سدرن نے بیجنگ جانے اور آنے والی اپنی تمام پروازیں مارچ 2021تک نئے اڈے پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رکھاہے اور2025تک 200نئے جہاز بیڑے میں شامل کرلئے جائیں گے۔اپریل تک چائنہ سدرن ایئرلائن کے بیڑے میں 856ہوائی جہاز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.