دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 46لاکھ35ہزار786 ہو گئی

0

بیجنگ: جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے نوول کروناوائرس کی وبا سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، یہ اعداد و شمار 17مئی کو0500جی ایم ٹی تک ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد46لاکھ35ہزار786تک پہنچ گئی ہے۔امریکہ میں سب سے زیادہ 14لاکھ67ہزار884مصدقہ کیسز ہیں جبکہ روس اس فہرست میں 2لاکھ72ہزار43کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،برطانیہ کا تیسرا نمبر ہے جہاں 2لاکھ 41ہزار461مصدقہ کیسز ہیں۔برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ33 ہزار 511، سپین میں 2 لاکھ30 ہزار 698،اٹلی میں 2 لاکھ 24 ہزار760جبکہ فرانس میں 1لاکھ 79ہزار630ہوگئی ہے،جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد1 لاکھ75ہزار752ہے۔ترکی میں1لاکھ 48ہزار67جبکہ چین میں 84ہزار484تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.