افغا نستان،فضائی حملے میں 8عسکریت پسند ہلاک

0

قندوز: ضلعی گورنر نصرالدین نزاری سعدی نے کہاہے کہ شمالی صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں طالبان کی پناہ گاہوں پر جنگی جہازوں کے حملے میں 8دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔عہدیدار نے کہاکہ اطلاع ملنے پر حکومتی افواج کے جنگی جہازوں نے مزاحمت کا شکار قارلوک کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات1بجے طالبان کے اجتماع پر حملہ کردیا جس سے 8دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔طالبان نے سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے جبکہ صوبہ قندوز کے متاثرہ علاقوں پر ان کا قبضہ ہے،انہوں نے تاحال واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.