شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، فیاض الحسن چوہان

0

لاہور:  پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کرپشن اور ٹی ٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ نیب تحقیقات کی بنیاد پر شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس سوالات کے جوابات نہیں ہیں، ن لیگی تیس مارخاں کرپشن الزامات کے جواب میں بغلیں جھانک رہے ہیں، امید نہیں مسرور انور، خان اینڈنثار ٹریڈنگ کی ٹرانزیکشنز کا جواب دیں گے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب کی باری آتے ہی ملک کا اپوزیشن لیڈر بھیگی بلی بن گیا ہے، شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی الگ دنیا بنائی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو ملی کک بیکس کا مکمل ٹریل موجود ہے، وزیراعظم بارہا کہہ چکے کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.