شمالی وزیرستان کے علاقہ گڑیوم میں غیرت کے نام پر دو چچا زاد بہنوں کو قتل کردیا گیا

0

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے علاقہ گڑیوم میں غیرت کے نام پر دو چچا زاد بہنوں کو قتل کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق لڑکیوں کو ایک نوجوان کے ساتھ ویڈیو بنانے کے الزام میں چچا زاد بھائی نے قتل کیا جس کا مقدمہ تحصیل رزمک کے تھانے میں درج کیا گیا ہے۔لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے اور ان کی لاشیں جنوبی وزیرستان کی پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ویڈیو میں لڑکے کے ساتھ تین لڑکیاں تھیں جن میں سے ایک بھاگ گئی تھی۔ نوجوان پشتو میں کہہ رہا تھا کہ شام کے وقت آپ لوگ پھر آئیں گے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے علاقے شام پلین گڑیوم منتقل ہوئی تھیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان کسی قسم کے رشتے یا تعلق کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق شام پلین کے علاقے میں 18 اور 16 سالہ لڑکیوں کو ان کے چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر کے مبینہ طور پرغیرت کے نام پر قتل کیا۔ لڑکیوں لواحقین لاشیں کے آبائی علاقے جنوبی وزیرستان منتقل ہوگئے ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.