آج سے چاند رات تک افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے،عتیق میر

0

کراچی: چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میرنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوموار سے افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھا دیا جائے،سابق چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے سندھ حکومت سے آج (سوموار) سے افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سوموار سے چاند رات تک افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے،اجازت نہ دی تو تاجر ازخود ایس او پی کے تحت افطار کے بعد دکانیں کھول دیں گے،عتیق میر کا کہنا تھا کہ حقوق کے لیے جیل جانا پڑا تو سب سے پہلے میں جائوں گا،سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے،دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس نے کل سے 6 دن کے لیے لاک ڈائون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ہفتے تک 6 دن کے لیے مکمل نرمی کرنی ہی ہوگی،سراج تیلی کا کہنا تھا کہ کرونا کہیں جانے والا نہیں،یہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے،ہم اپنے کاروبار ہمیشہ کے لیے بند نہیں کرسکتے،کرونا کی موجودگی میں کاروبار کے طریقے وضع کرنے ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.