بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان

0

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کرفالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے اور اپنی ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مودی کا مقبوضہ کشمیر کے بارے میں آر ایس ایس سے متاثر نظریہ واضح ہے، تفصیلات کے مطابق اتوار کو سماجی رابطے کی سائیڈ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے قبضے کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کیا، مودی سرکار کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم کرنا چاہتا ہے کشمیریوں کو انسانیت سے بھی کم تردرجہ دیا جا رہا ہے اور انہیں طاقت کے ظالمانہ استعمال سے دبایا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوخورک اورادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جارہا ہے اور نوجوان نسل کی وسیع پیمانے پرگرفتاریاں جاری ہیں، مواصلات بند کرکے کشمیریوں کوباقی دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کودہشتگردی سے منسلک کررہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد قانونی ہے اور اس کی جنرل اسمبلی نے گارنٹی دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.