ملک کے 49 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں، این ڈی ایم اے

0

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں اس وقت 49 اضلاع ٹڈی دلکے حملے سے متاثر ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں 28، خیبر پختونخواہ میں 11، پنجاب میں 9، سندھ میں ایک ضلع متاثر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے کا آغاز مارچ میں کیا گیا تھا۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں تقریباً 68 لاکھ، خیبر پختونخواہ میں 22 لاکھ ہیکٹر رقبے کا سروے ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 38 لاکھ، سندھ میں 54 لاکھ ہیکٹر رقبے کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں 2 لاکھ 24 ہزار ہیکٹر رقبہ پر ٹڈی دل تلف کرنے کا اسپرے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 1 لاکھ 28 ہزار، خیبر پختونخوا 30 ہزار، سندھ میں 22 ہزار ہیکٹر پر ٹریٹمنٹ کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریٹ کیے گئے رقبہ میں سے 8 ہزار 176 ہیکٹر پر فضائی اسپرے کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.