ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کے ہمراہ نیشنل گورننس اینڈ امپاورمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عالمی وباءکرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور لاک ڈاون سے متاثرہ مستحق افراد میں ہفتے کے روز راشن تقسیم کیا

0

کوئٹہ : چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم سجاد احمد بھٹہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی کے ہمراہ نیشنل گورننس اینڈ امپاورمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عالمی وباءکرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور لاک ڈاون سے متاثرہ مستحق افراد میں ہفتے کے روز راشن تقسیم کیا۔ تقریب میں نیشنل گورننس اینڈ امپاورمنٹ آرگنائزیشن کے صدر جہانگیر خلجی اور دیگر حکام بھی موجود تھے اس موقع پر جہانگیر خلجی نے شرکاءکو راشن تقسیم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف ڈونرز کی مالی معاونت سے 700 سے زائد گھرانوں میں مرحلہ وار راشن تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ متاثرہ افراد کو راشن کے ساتھ ساتھ ایک ہزار روپے نقد بھی دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ راشن کی تقسیم میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور، یتیم اور ضرورتمند فیملیز کی نشاندہی کر کے ان کی مدد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ راشن میں پانچ کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو گھی، دالیں اور دیگر اشیاءخوردونوش کی چیزیں شامل ہیں۔ چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم ٹیم سجاد احمد بھٹہ نے تقریب کے شرکائ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے غریب، مزدور اور خاص طور پر یتیموں کی مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گورننس امپاورمنٹ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے متاثرہ افراد کو راشن کی فراہمی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے ڈونرز کی جانب سے مالی امداد کی فراہمی تعاون اور کاوشوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ صورتحال میں غریبوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو درپیش مشکلات کے تناظر میں انہیں ریلیف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ساتھ امدادی تنظیموں کا آگے آنا نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ بعد ازاں چیئرمین سی ایم آئی ٹی سجاد بھٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مستحق افراد میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.