لاہور(زیبائے پاکستان آن لائن) گڈ بائے مسٹر چپس کو ایف اے کے نصاب سے ختم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، تعلیمی سیشن 2020/21 میں پڑھایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایف اے کے انگریزی نصاب میں دہائیوں سے پڑھائے جانے والے ناول گڈ بائے مسٹر چپس کو ختم کر کے اس کی جگہ پر سیرت النبی? کی کتاب شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا تھا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیصلہ کر کے اسے 2020/21 کے نصاب سے ختم کیا جائے گا مگر اس کے برعکس بورڈ نے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے لٹریچر کا حصہ قرار دیتے ہوئے ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد گڈ بائے مسٹر چپس کی ڈھائی لاکھ کاپی کی پرپوزل تیار کرلی گئی۔دوسری طرف اب تک دو ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کام کرنے کو تیار نہیں ہوئے، خالد راجو ایک دو روز بعد ہی محکمہ پراسیکیوشن میں واپس چلے گئے اور اب سپیشل ایجوکیشن کے ڈی جی سید طاہر رضا ہمدانی نے آرڈر کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود قائم مقام ایم ڈی سے چارج ہی نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق وہ بھی چارج لینے سے پہلے ہی تبادلہ کروانے کی کوشش میں ہیں۔ مستقل ایم ڈی نہ ہونے کی وجہ سے نصابی کتابوں کی ایلوکیشن رکی ہوئی ہے جس سے طلبہ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب تاحال مستقل ایم ڈی لگانے میں ناکام نظر آرہا ہے۔12 ویں جماعت کی پاکستان سٹڈی کی ایلوکیشن دو سال سے نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے کتاب مارکیٹ میں نایاب ہے۔ طاہر رضا ہمدانی کا کہنا ہے مصروفیت کے باعث چارج نہیں سنبھالا، امید ہے ایک دو روز تک سنبھال لوں گا، جہاں تک کتابوں کی ایلوکیشن نہ ہونے کا مسئلہ ہے وہ ابھی میرے علم میں نہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
مسلم مخالف متنازع بل پر جاپانی وزیراعظم نے بھارتی دورہ ملتوی کردیا
دسمبر 13, 2019ڈفیکٹیو رپورٹ والے سارے مقدمات ختم ہوگئے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
دسمبر 13, 2019سپریم کورٹ بار اسلام آباد نے پی ائی سی لاہور کے واقعہ کے حوالے سے تمام الزامات مسترد کر دیئے
دسمبر 13, 2019وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا ہائوسز کے مسائل حل کر نے کا فیصلہ کرلیا ، کمیٹی تشکیل ، وزیر اعظم خود کمیٹی کی سربراہی کرینگے ، فردوس عاشق اعوان
دسمبر 13, 2019نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں،مرض کی تشخیص کاعمل جاری ہے،ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع
دسمبر 13, 2019پی آئی سی کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلا ء کی شناخت ہوگئی
دسمبر 13, 2019روسی وفد کی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات ، سپیس ٹیکنالوجی میں تعاون کے حوالے سے بات چیت
دسمبر 13, 2019چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے حکومت کے نامزد کردہ نام متنازع ہیں ، زاہد خان
دسمبر 13, 2019وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،بچوں سے متعلقہ جرائم کی موثرروک تھام کے لئے قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ
دسمبر 13, 2019