عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (زیبائے پاکستان  آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے۔ عام آدمی کو انصاف مہیا کرنا ہمارا نصب العین ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی بھی ریاست کی بنیاد انصاف پر ہوتی ہے، انصاف کرنے والی اقوام ہی عالم میں اپنا مقام بناتی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سماجی و معاشی ترقی انصاف سے جڑی ہے، معاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے۔اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے مشکل وقت ختم ہونے کو اور اچھا وقت دستک دے رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ادارے خود مختار ہیں، احتساب بلا امتیاز ہو رہا ہے۔( درانی )

اپنا تبصرہ بھیجیں