مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کا معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی جس میںیورپی یونین میں پاکستانی برآمدات سیمت معاشی تعاون بڑہانے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سہولیتیں فراہم کررہی ہے اب بیرونی سرمایہ کار بھی حکومتی سہولتوں سے استفادہ حاصل کریں جبکہ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان برآمدی مصنوعات سے متعلق ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے اور پاکستان نئی چیزین متعارف کراکر بھی برآمدات کو مزید بڑہا سکتا ہے (اشفاق خان صدام)

اپنا تبصرہ بھیجیں