شہر میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں،مصطفی کمال

0

کراچی (زیبائے پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شہر میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں، شہر کی صورتحال کے لیے کسی کو ثالثی کاکردار ادا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا گزشتہ دنوں کراچی میں بارش کے دو اسپیل آئے، 46 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دو دن کی بارشوں نے انتظامیہ کے پول کھول دیے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تنکے برابر الزام بھی ثابت نہیں کر سکتا، 30 سال پرانے پلاٹ کی الاٹمنٹ کا الزام لگا دیا گیا۔سربراہ پی ایس پی نے کہاکہ عید کا چھٹا روز ہے لیکن اب تک آلائشیں نہیں اٹھائی جاسکیں، شہر میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نظام کو یکسر بدلنے کی ضرورت ہے، مہذب معاشرے میں اس صورتحال پرحکمران مستعفی ہوجاتے ہیں، شہر کی صورتحال کے لیے کسی کو ثالثی کاکردار ادا کرنا پڑے گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عید کی دن شہریوں نے اپنے پیاروں کو قبر میں اتارا ، گھروں کے سامنے سے آلائشیں اب تک نہیں اٹھائی جاسکیں ، سڑکوں پرجو صورت حال ہے وہ سب کے سامنے ہے ، کام کے لیے اختیار کے ساتھ کردارکابھی ہونا ضروری ہے۔کشمیر کے حوالے سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ انڈیا خود حل کی طرف سے جاری ہے، ہم نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑرہے ، بھارت نے کراچی میں ایجنٹ بنا رکھے تھے ہم نے نیٹ ورک توڑا۔انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ آرمی چیف کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔یاد رہے گذشتہ روز بھی پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی کا مسئلہ ایک مہم سے حل نہیں کیا جاسکتا، آرمی چیف کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.