بلوچستان نیشنل پارٹی کا امان اللہ زرکزئی زہری کے قتل پر افسوس کا اظہار شہادت کی خبر سن کر غم میں مبتلا ہوں ،اختر جان مینگل

0

کوئٹہ(زیبائے پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے امان اللہ زرکزئی زہری کے قتل پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کیلئے ایک سیاہ دن ہے امان اللہ زہری کی شہادت کی خبر سن کر شدید غم میںمبتلا ہوں ان خیالات کااظہار سماجی رابطے کے ویب سائٹ ،ٹوئٹر سے جاری اپنے بیان میںسردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ امان اللہ خان زرکزئی زہری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے یہ بی این پی اور بلوچستان کی عوام کے لئے ایک اور سیاہ دن ہے امان اللہ زہری کی شہادت کی خبر سن کر میں شدید غم میں مبتلا ہوں اور میرے پاس الفاظ ختم ہو چکے ہیں، اللہ ان پر رحم فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.