پاک فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، بھارت کا الزام

0

سرینگر(زیبائے پاکستان آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی افواج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے نوشہر ہ سیکٹر میں لائن ا?ف کنٹرول ( ایل اوسی ) پر فائرنگ کی گئی ہے تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے نوشہرہ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار سے گولے داغے۔جوابی کارروائی میں بھارتی فوج نے بھی فائرنگ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے یا کسی طرح کا نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ گذشتہ 29 جولائی کے بعد سے پاکستان کی طرف سے کی گئی یہ چھٹویں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.