کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت کا خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ

0

کراچی(این این آئی) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ، راشن بیگز پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے ، پراوژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) سندھ نے ہنگامی بنیادوں پرراشن بیگز خریدنے کی تیاری شروع کردی ہے۔دوسری جانب تین روز میں فروخت کنندگان سے راشن بیگز کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں،راشن بیگ میں آٹا، چاول، دالیں، خشک دودھ، لوبیا، سفید چنا اور کالی مرچ شامل ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.