نیب نے فواد حسن فواد کی ضمانت بعد از گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

0

اسلام آباد (این این آئی)نیب نے فواد حسن فواد کی ضمانت بعد از گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بدھ کو فواد حسن فواد کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے فواد حسن فواد کی ضمانت بعد از گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے 21 جنوری 2020 کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا،ایڈوکیٹ آن ریکارڈ محمد شریف جنجوعہ کے توسط سے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ لاہور ہائیکورٹ نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے فواد حسن فواد کو ضمانت دی، ملزم کے اپنے اور رشتے داروں کے نام پر بڑی تعداد میں ایسی جائیدادیں موجود ہیں جو ظاہر کردہ جائداد سے کہیں زیادہ ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے پیش کردہ شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا جس کے باعث انصاف قائم نہیں رہ سکا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فواد حسن فواد کی ضمانت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے ضمانت بعد از گرفتاری کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔نیب نے 5 جولائی 2019 کو فواد حسن فواد کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.